کورونا وائرس پھر سر اُٹھانے لگا

کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سر اُٹھانے لگا

ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر سے سر اُٹھانا شروع کر دیا ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 1.1 فیصد پرآ گئی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 728 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون انتہائی خطرناک ہے جو پاکستان کو بھی متاثر کرے گا۔

مزید پڑھیں:  جنرل (ر) فیض حمد کے بڑے بھائی نجف حمید گرفتار