نورمقدم قتل کیس ظاہرجعفر پاگل

ظاہرجعفر پاگل ہے، چیک اپ کی استدعا

ویب ڈیسک: نورمقدم قتل کیس میں ملزم ظاہرجعفر کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر کردی گئی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی۔

نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفرکے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائرکردی۔ ظاہرجعفرکے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کی۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

واضح رہےاسلام آباد کی رہائشی نور مقدم کو رواں سال 20 جولائی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ نور مقدم کے قتل کی ایف آئی آر اْن کے والد اور سابق سفیر شوکت مقدم کی مدعیت میں درج کروائی گئی تھی جس میں مقتولہ کے دوست ظاہر جعفر کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور