بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا. نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسےمہنگا کر دیا ہے. فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا. وزارت توانائی نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ آج کے نیپرا کے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کے فیصلے کی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں اکتوبر کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز

ان کا کہنا تھا کہ نیپرا ہر مہینے فیول پرائس ایڈجسمت کی عوامی سماعت کرتا ہے. نیپرا بجلی کی قیمت میں مخصوص مدت کیلئے فیول کی قیمت کا تعین کرتا ہے. جوکہ مثبت یا منفی ہو سکتی ہے. عالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایجسمٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس