فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی افواج کے بربریت کا شکار فلسطینیوں کے حق میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ امریکی یونیورسٹیوں اور سڑکوں سے یورپی ممالک تک پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق پیرس میں درجنوں طلبہ نے سوربون یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا۔
اس دوران یونیورسٹی میں تقریر کے لیے آئے فرانسیسی صدر سے فلسطینیوں کی مدد کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی شہر نیویارک میں طلبہ کا احتجاج مظاہرہ جاری ہے۔ طلبہ کے ساتھ ساتھ عوام نے امریکی پرچم کے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا جبکہ نیویارک کی سٹی یونیورسٹی اور یوٹی آسٹن کیمپس میں بھی احتجاج ریکارڈ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی اورالینوائے کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ساتھ بوسٹن کےایمرسن کالج میں بھی فلسطینیوں کے حق میں احتجای کیمپ اور فلسطینی پرچم لہرائے گئے۔
اس دوران احتجاجی کیمپ ہٹانے پر پولیس اور طلبہ میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 100 سے زائد طلبہ گرفتار ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد