پولیس سے برطرف ماہر نشانہ باز

پولیس سے برطرف ماہر نشانہ باز نے تین افراد قتل کردیئے

خیبرپختونخوا پولیس کے برطرف اہلکارنے مکان کے تنازعہ پر3 افراد کو قتل کردیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کی پٹھان کالونی میں گزشتہ روز 3 افراد کے قتل کی واردات کو پولیس مقابلہ ظاہر کرنے کی گتھیاں سلجھنا شروع ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایٹا مالی اخراجات اور سسٹم اپ گریڈیشن پر خودکارانداز میں کام کررہاہے، مزمل اسلم

یہ بھی پڑھیں:رہائشی فلیٹ میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق،5 افراد زخمی

فائرنگ سے قتل ہونے والے تینوں افراد بروکر کے کہنے پر پولیس کے ساتھ قبضہ چھڑانے گئے تھے، تینوں کو مکان میں رہنے والے خیبر پختوانخوا کے برطرف لیکن ماہر نشانہ باز پولیس اہلکار نے تاک تاک کر قتل کیا۔ ملزم کانام نثار شاہ بتایا گیا ہے جو خیبرپختوانخوا کا برطرف سپاہی اور ماہر نشانہ باز ہے۔

مزید پڑھیں:  فلوریڈا میں بس حادثہ، 8 افراد ہلاک جبکہ 8 شدید زخمی