پاکستان 1800 میٹرک ٹن گندم

پاکستان نے 1800 میٹرک ٹن گندم افغان حکام کے حوالے کردی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے طورخم بارڈر پر افغانستان عوام کیلئے خیرسگالی جذبے کے تحت کل 50 ہزار میٹرک ٹن گندم میں سے پہلی کھیپ 1800 ٹن گندم پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ افغان وزیر برائے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی صوبہ ننگرہار ملا عباس اخوند کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی ادارہ صحت نے اومیکرون سونامی سے خبردار کردیا

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد شہزاد ارباب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جذبہ خیر سگالی کے تحت افغانستان عوام کے لئے 50 ہزار میٹر ک ٹن گندم کی پہلی کھیپ 1800 ٹن پر مشتمل پچاس گاڑیوں کا قافلہ افغانستان روانہ کردیاہے افغان عوام کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے پاکستان حکومت کی طرف سے سپیشل پیکج کے تحت 5ارب روپے کی امداد دی جائے گی جس میں گندم،ہنگامی طبی سامان ،موسم سرما سے بچائو کا سامان اور دیگر اشیاء سمیت غذائی اجناس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی میں ہنگامہ ،لڑائی مار کٹائی ،خاتون رکن کی انگلی ٹوٹ گئی

معاون خصوصی محمد شہزاد ارباب نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں افغانستان عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اگر عالمی برادری اور دیگر ممالک نے افغانستان کے ساتھ مالی امداد اور دیگر تعاون نہ کیا تو افغانستان میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے اورانسانی المیہ جنم لے سکتا ہے انہوں نے بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ ممکنہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کے لوگوں کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ افغانستان کے عوام کی مشکلات کم ہوں اوروہ بہترزندگی گزارسکیں۔ معاون خصوصی محمد شہزادارباب نے کہا کہ افغان عوام ، مریضوں اور طلبہ سمیت تاجروں کے لئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی گئی ہے انہیں مزید بھی ریلیف دینگے امدادملنے پر وزیر برائے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ملا عباس اخونداور دیگر افغان حکام نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

تبصرے بند ہیں