پولیس محررشہید

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس محرر شہید

بنوں میں نیو سبزی منڈی کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس لائن محرر اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا ،حملہ آور جائے واردات سے
فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں واقعہ اندرون نیو سبزی منڈی نزد گیٹ نمبر 2 کے قریب نامعلوم موٹر سواروں نے اے ایس آئی اور پولیس لائن ون میں تعینات محرر اصغرخان ولد گل زمان ساکن کلاں طغل خیل جوکہ سودا سلف لے رہا تھا پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اصغرخان شدید زخمی ہوگیا ارتکاب جرم کے بعد حملہ آور موقع واردات سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس اہلکار کو موقع پر موجود لوگوں نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، آئی بی سب انسپکٹر شہید

تھانہ منڈان کے اے ایس آئی جمشید خان نے مراسلہ رپورٹ تیار کرکے مزید کاروائی کیلئے سی ٹی ڈی پولیس کو ارسال کردی۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار

نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکار اصغرخان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی ۔

شہید کے جسد خاکی کو پولیس دستے نے سلامی پیش کی اور پولیس افسران نے شہید کی جسد خاکی پر پھولوں کے چادر چڑھا کر بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نمازہ جنازہ کے بعد شہید کی میت کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاں کلاں طغل خیل روانہ کر دیا ۔