سوات میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

سوات: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف سے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی زیر زمیں گہرائی 120 کلو میٹر تھی، اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک