اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت، ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے،گزشتہ 5سال میں بھارتی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہی ہورہاہے،بھارت کی جانب سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایاجارہاہے.
بھارت کاسارک سربراہ اجلاس سے متعلق رویہ منفی رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتا ہے،لاکھوں لوگوں کی دلی سے نقل مکانی دیکھی گئی تھی،بھارت میں لاک ڈاوَن پر توجہ نہیں،دنیا کو نوٹس لینا چاہیے.