ٹھٹھہ 3 کشتیاں ڈوب گئیں

ٹھٹھہ :تیز ہواؤں کےباعث 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 38 ماہی گیر لاپتہ

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی بندر گاہ کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں تیز ہواؤں سے طغیانی کے باعث 3 کشتیاں ڈوب گئیں، جس کے نتیجے میں 38 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔

فشر فوک فورم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں طغیانی ہے، جس کی وجہ سے سمندر میں 3 کشتیاں الٹ کر ڈوب گئیں۔ ایک کشتی کے 5 ماہی گیر تیر کر کیٹی بندر پہنچ گئے جبکہ دوسری کشتی کے 20 اور تیسری کشتی کے 18 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا

یہ بھی پرھیں:شانگلہ میں لینڈسلائیڈ سے دو بچے جاں بحق

ترجمان فشر فوک فورم کا بتانا ہے کہ کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں طغیانی ہے، کیٹی بندر پر کشتیوں کے ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری

میرین سیکیورٹی کے مطابق کیٹی بندر کے قریب حجامڑو کریک میں ایک کشتی الٹی تھی، جس میں 16افراد سوار تھے، جن میں سے 4 کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے تاہم تیز ہواوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔