بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ

کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت (آج) بدھ کو ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،سپریم کورٹ کا عدالتی بنچ (آج) بدھ کوسماعت کرے گا، پشاور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کا انتخابی شیڈول موخر کردیا تھا،انتخابات برف باری اور موسمی شدت کے سبب موخر کیے گئے تھے،الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی