عامر لیاقت کا تیسری شادی

عامر لیاقت کا تیسری شادی پرتمسخر اڑانے والوں کو جواب

ٹیلی ویژن میزبان اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری شادی پر مذاق اڑانے والوں کو جواب دے دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر لیاقت نے تحریر کیا کہ ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہیں لگتا ہے کہ یہ شادی ہے اس کے سوا کچھ اور نہیں۔ جوجل رہے ہیں وہ ان کے لیے مرض میں افاقے کی دعا کرتے ہیں۔

عامر لیاقت نے لکھا کہ جو مجھے تیسری اہلیہ کے ساتھ دیکھ کر تڑپ رہے ہیں وہ درد کی دوا دو وقت کھائیں۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا تھا کہ کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت اور طوبیٰ کی علیحدگی کی وجوہات سامنے آگئیں

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نےاپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے دلہن اور اپنی تصویر شیئر کی تھی، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کی تصدیق سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے کی تھی ، انہوں نے اپنے ولیمے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ گزشتہ رات 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ہیں۔ ان کی اہلیہ کا تعلق پنجاب کے ضلع لودھراں سے ہے۔ انہوں نے میں اپنے تمام خیر خواہوں سے دعاوں کی درخواست کی، اور کہا کہ میں ابھی اندھیری سرنگ سے گزرا ہوں جو ان کی زندگی کا ایک غلط موڑ تھا۔