ٹرمپ ہیلری کلنٹن بدعنوان لیڈر قرار

ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو بدعنوان لیڈر قرار دے دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ پارٹی کی رہنما ہیلری کلنٹن کو بدعنوان لیڈر قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 2016 کے انتخابات میں ہیلری کلنٹن نے جاسوسی کی تھی، ملک کے صدارتی انتخابات میں آج تک جتنے بھی امیدوار میدان میں آئے ان میں سب سے زیادہ بدعنوان لیڈر ہیلری کلنٹن ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے انتظام کا فیصلہ حماس کی مرضی سے ہوگا، اسماعیل ہنیہ

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن نے ایک بار پھر یوکرین پر حملہ کی پیش گوئی کردی

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کے اقدامات پر امریکی میڈیا کی خاموشی قابل مذمّت تھی، اس سےقبل نیو یارک ٹائمز نے ہیلری کی ایک تصویر شائع کی تھی جس میں ان کو ٹرمپ ٹاور کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  افغان صوبہ بامیان میں فائرنگ ،3غیر ملکیوں سمیت 4افراد ہلاک

نیوز ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن پر 2016 کے صدارتی انتخابات میں جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا تب سے ان دونوں کے درمیان تصادم چلا آ رہا ہے۔ دونوں ہی ایک دوسرے پر بد عنوانی اور جاسوسی کے الزامات لگا رہے ہیں۔