آسٹریا کے ساتھ سیاحت کو فروغ

وزیراعظم کا آسٹریا کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ اور ٹیکنالوجی میں ترقی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں آسٹریا کے ساتھ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو پاکستان آسٹریا FACHHOCHULE انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی طرزپر بہتر بنایا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان 139 ممالک میں سب سے کم مہنگا ملک ہے، شوکت ترین

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرل نیہمر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

کرل نیہمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کے ذریعے افغانستان میں استحکام کی ضرورت ہے۔