بھارت 60 سالہ مزدور ماڈل

بھارت :60 سالہ مزدور ماڈل بن گیا، دیکھنے والے حیران

وقت کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا،کسی کو معلوم نہیں کہ وقت کب کیسے پلٹی کھاکر قسمت بدل دے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ایسی ہی مثال بھارتی ریاست کیرالہ میں سامنےآئی ہے جہاں 60 سالہ مزدور راتوں رات ماڈل بن گیا، 60 سالہ ممیکا جسے ہمیشہ ایک پرانی قمیض اور لنگی میں سڑکوں پر مزدوری کرتے ہوئے دیکھاجاتا تھا اس کی سوشل میڈیا پر ماڈلنگ کے چرچے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے کہ شادی اجے سے نہیں بلکہ ساس سے ہوئی ہے، کاجول

رپورٹس کے مطابق ممیکا کو اشتہاری ایجنسی نے بلایا اورایک مشہور فوٹوگرافر نے اس کا حلیہ بالکل تبدیل کرکے شاندار فوٹو شوٹ کیا جس کے بعد کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ وہی ممیکا ہے جو سڑکوں پر مزدوری کرتا تھا۔

فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کمپنی کے لیے ممیکا سے بہتر ماڈل نہیں چن سکتے تھے۔