صوابی:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تحصیل ٹوپی میں احساس کفالت سینٹر کا دورہ، سپیکر نے احساس کفالت سنٹر میں لوگوں کو رقوم ادائیگی کے عمل کا جائزہ لیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ
احساس کفالت پروگرام کودنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، ٹوپی میں 11ہزار مستحق خاندانوں کو 12ہزار فی خاندان دیئے جارہے ہیں،انتہائی مختصر وقت میں احساس کفالت پروگرام کا شفاف اجراء قابل تحسین ہے،صوبائی حکومت کی طرف سے بھی فی خاندان 6ہزار روپے جلد دیئے جائینگے،تبلیغی جماعت اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے.
اسد قیصر نے مزید کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اور کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے بھرپور طبی اور انتظامی اقدامات جاری ہیں.