پولیو کی پانچ روزہ مہم

ملک کے مختلف حصوں میں پولیو کے خاتمے کی پانچ روزہ مہم شروع ہو گئی

ملک کے مختلف حصوں میں پولیو کے خاتمے کی پانچ روزہ مہم شروع ہو گئی ہے، مہم کے دوران تیس ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت نے دو کروڑ بیس لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد پولیو ورکر تعینات کئے ہیں، سندھ کے تیس اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو کے سترہزار کارکن اور دس ہزار سپروائزر مہم میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان: 12 فیصد خواتین کی اموات حمل اور زچگی کی پیچیدگیوں سے ہوتی ہیں

اسی طرح بلوچستان میں پانچ سال تک کی عمر کے پچیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس مقصد کیلئے تقریبا دس ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

انسداد پولیو مہم کے دوران خیبر پختونخوا کے انتیس اضلاع میں پانچ سال تک کی عمر کے 62 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت