شاہی باغ کتوں کی آماجگاہ

شاہی باغ آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گیا، شہری خوف میں مبتلا

پشاور کے بڑے تفریخی پارک شاہی باغ میں آوارہ کتوں کے راج کی وجہ سے شہری خوف کا شکار ہوگئے ہیں۔

پشاور کے دیگر علاقوں سمیت شاہی باغ آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گیا ہے جو روزانہ شاہی باغ میں واک اور سیر اور سپورٹس سرگرمیوں کیلئے آنے والے خواتین، بچوں، طالبات کو کاٹ لیتے ہیں جبکہ ٹائون ون انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان

یہ بھی پڑھیں: پشاور،سابقہ دشمنی کی بناء پر 3 افراد جاں بحق،5 زخمی

شاہی باغ میں واک اور سیر کرنے والے شہریوں سے زیادہ آوارہ کتوں کی تعداد ہے، آوارہ کتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز

ٹائون ون دفتر کے سامنے کتوں کی خرید و فروخت سے لگائی جانے والی منڈی میں کتے فروخت نہ ہونے کے باعث انہیں شاہی باغ میں چھوڑ دیا جاتا ہے شاہی باغ، فٹ بال گراونڈ، جیمخانہ اور پاکستان ٹینس کلب میں اس وقت سینکڑوں کی تعدادمیں آوارہ کتے موجود ہیں۔