پارلیمنٹ لاجز واقعہ

پارلیمنٹ لاجز واقعہ: جے یو آئی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے

مولانا فضل الرحمان کی احتجاج کی کال پر پارلیمنٹ لاجز واقعہ کے خلاف مختلف شہروں میں جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے کارکنان کی جانب سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، خضدار، نوشہرہ، فیروز سمیت دیگر کئی مقامات پر دھرنے دیئے گئے، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی جبکہ پاک ایران اور پاک افغان شاہرات بھی بند کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ:ملک گیر پہیہ جام کرنے کا اعلان

دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے منان چوک پر جمعیت کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسلام آباد واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، کوئٹہ کے علاوہ خضدار، مستونگ اور کچلاک میں بھی جے یو آئی ف کے کارکنان نے دھرنا دیا۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد واقعہ کے بعد کارکنان میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے، جس پر وہ احتجاج کر رہے ہیں، مرکزی قائدین کے فیصلے کے بعد صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا