سعودی شہزادی نورہ کا انتقال

سعودی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیا

سعودی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں، نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد ریاض میں ہوگی۔

سعودی ایوان شاہی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سعودی شہزادی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیزانتقال کرگئیں ہیں۔ترجمان ایوان شاہی کے مطابق شہزادی نورہ گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی اورایگزیکٹو چیئرپرسن کے ساتھ سعودی الازیاۃ کی ایگزیکٹو چیئرپرسن بھی تھیں۔ شہزادی نورہ سعودی فیشن ویک کا اہتمام کیا کرتی تھیں اور اپریل 2018 میں مملکت کی تاریخ میں پہلی بارفیشن ویک کا انعقاد کیا تھا، سعودی فیشن ویک کا اہتمام محکمہ تفریحات کی شراکت سے کیا گیا تھا ۔شہزادی نورہ کوعربی کےعلاوہ انگریزی، فرانسیسی اور جاپانی زبانوں پرعبور حاصل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بپی لہری کی موت کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ، مداح خوش

سعودی عرب کی 34 سالہ شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کی اچانک موت کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات شاہی خاندان کو موصول ہورہے ہیں۔ شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کی پیدائش اپریل 1988 میں ہوئی اور وہ گزشتہ روز محض 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، شہزادی کی موت کی وجوہات نامعلوم ہیں۔ وہ سعودی عرب میں گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی تھیں، سعودی میڈیا کے مطابق شہزادی نورہ سعودی الازیاۃ کی ایگزیکٹو چیئرپرسن بھی تھیں۔ سعودی الازیاۃ 22 عرب ممالک کی نمائندگی کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی غیر منافع بخش فیشن کونسل ہے۔ انہوں نے ریاض میں اپنا علاقائی دفتر کھولنے اور کونسل کے اعزازی صدر کے طور پر اپنی تقرری کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق دوبارہ نظر بند

سال 2018 میں شہزادی نورہ نے ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں منعقدہ فیشن ویک میں شرکت کی تھی، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ ہماری فیشن کونسل سعودی عرب میں فیشن کو ایک اعلیٰ مقام پر لے جانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ’میں لوگوں کے نقطہ نظر کو سمجھتی ہوں، سعودی عرب کے اپنی ثقافت کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، ایک سعودی خاتون کی حیثیت سے میں اپنی ثقافت کا احترام کرتی ہوں، میں اپنے مذہب کا احترام کرتی ہوں۔‘ شہزادی نورہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ برقع پہننے کو قدامت پسند کہنا چاہیں تو بھلے کہیں لیکن یہ ہماری ثقافت ہے، یہ ایک ایسی چیز ہے جو بتاتی ہے کہ ہم کون ہیں، یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے، ہماری زندگی ایسے ہی گزرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  میونخ میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ،مشتبہ شخص ہلاک

ترجمان سعودی ایوان شاہی کے مطابق گزشتہ روز شہزادی انتقال کر گئیں تھیں انکی نمازجنازہ آج عصر کے بعد جامع مسجد ریاض میں پڑھائی جائے گی۔