خاتون ٹک ٹاکر نے گولی مار

خاتون ٹک ٹاکر نے سہیلی کے شوہر کو گولی مار دی

شاہ پور میں خاتون ٹک ٹا کر نے بیوی کے ساتھ صلح کے بہانے بلاکر شہری کو گولی ماردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتا ر کرکے حوالات میں بند کردیا، گرفتار خاتون پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنی دوست کے شوہر کو جرگہ کے بہانے گھر بلایا تھا۔ زخمی نوجوان کی اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو ناچاقی چل رہی تھی جو ناراض ہو کر ٹک ٹاکر کے گھر میں رہائش پذیر تھیں۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک

مجروح طاہر ولد امجد سکنہ چارسدہ نے پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بیوی گھر سے ناراض ہو کر خاتون ٹک ٹاکر مسماة (ع) دختر گوہر کے گھر رہائش پذیر ہے جس کی بابت خاتون ٹک ٹاکر نے صلح کے بہانے گھر بلا لیا اور بعد میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے ۔ شاہ پور پولیس نے لیڈیز کانسٹیبل کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو حراست میں لیکر اس کے قبضہ سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار، آج پھر اجلاس ہوگا