پختونخوا اراکین اسمبلی وفاداری کا اعلان

خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی کا پارٹی قیادت سے وفاداری کا اعلان

وفاق میں تبدیلی کی ہوا سے خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی نے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی پیشکش سامنے آگئی جبکہ ارکان نے پارٹی قیادت سے مخلص رہنے کا اعلان کردیا ہے ۔

خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے منتخب ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ عام انتخابات سے دیگر جماعتوں کے ٹکٹ کی پیشکش سے متعلق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے موجودہ صورتحال پر مشاورت کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے اور ان سے صوبے کے منتخب ارکان قومی اسمبلی کے حوالے سے رپورٹ بھی مانگ لی گئی ہے ذرائع کے مطابق پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے وفاداری تبدیل کرنے کے دعویٰ بھی مسترد کردیئے ہیں اور تحریک انصاف کے ساتھ مخلص رہنے کے ویڈیو بیان پارٹی قیادت کو ارسال کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق کئی ارکان قومی اسمبلی کو آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی بھی آفر کی گئی تھی.

مزید پڑھیں:  پاکستان کے شاہ زیب رند کراٹے چیمپئن بن گئے

صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ موجودہ ارکان اسمبلی کی مرضی کے بندے یا انکے گھر کے کسی فرد کو دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم تحریک انصاف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں نور عالم خان کے علاوہ تمام ارکان قومی اسمبلی اس وقت پارٹی قیادت سے رابطہ میں ہیں خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے 44ارکان قومی اسمبلی ہیں جن میں 36جنرل ، 7خواتین اور ایک اقلیت کا ایم این اے شامل ہے تحریک انصاف ذرائع کے مطابق ناراض ارکان اسمبلی کے خدشات دور کرنے کیلئے ایک سال قبل ملاکنڈ سے منتخب رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو رابطہ کار کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور چند ماہ قبل تمام ارکان کے شکوے شکایات دور کردی گئی تھیں وفاق میںجاری وفاداریاں تبدیل کرنے کی ہوا نے تاحال خیبر پختونخوا کو اپنی لپیٹ میں نہیں لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے