یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ ناپید

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ ناپید’ صارفین کو مشکلات

پشاور میں یوٹیلیٹی سٹورز پر انتہائی ضرورت کی اشیاء کم پڑ گئیں جس کی وجہ سے زیادہ تر شہریوں کو واپس خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنا پڑ گیا پشاور سمیت ملک بھر میں ایک ہفتے بعد یوٹیلٹی سٹورز کھل گئے ہیں ، تاہم ایک ہفتے بعد بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر مخصوص گھی اور آئل ، چینی ، سمیت دیگر اشیاء نہ ہونے کے برابر تھیں ، گزشتہ ہفتے رمضان المبارک کی وجہ سے سالانہ سٹاک رپورٹ کی وجہ سے سٹور بند کر دیئے گئے جس سے صارفین کو گھریلو سودا سلف خریدنے میں شدیدپریشانی کا سامنا تھا، سوفٹ ویئرکی خرابی درست ہونے پر ملک بھر کے تمام سٹور دوبارہ کھل گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تائیوان اور ہنگری آمنے سامنے