وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کی کوشش ہے کہ ادارے نيوٹرل نہ رہيں: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کررہی ہے اور يہ کوشش کررہے ہیں کہ ادارے نيوٹرل نہ رہيں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزيراعظم عمران خان نے نيوٹرل کو جانور کہنے والے بيان پر معافی نہيں مانگی۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی دباؤ، کرپشن اور باقی باتیں چھوڑو ہمت ہے تو پارلیمان میں مقابلہ کرو۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

یہ بھی پڑھیں: جو ارکان اسمبلی غلطی کر بیٹے واپس آجائیں، معاف کردوں گا: وزیر اعظم

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم تحریک عدم اعتماد سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئین توڑا اور پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ادارہ ہے جو ہمارے حقوق اور ووٹ کے تحفظ کیلئے تیار ہے، آئین کہتا ہے 14 دنوں کے اندر اجلاس بلایا جائے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں تصفیے کا امکان

بلاول نے مزید کہا کہ او آئی سی کانفرنس کشمیر پر نہیں بلکہ افغانستان پر اور طالبان کیلئے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خارجہ پالیسی کو فائدے کے بجائے نقصان پہچایا اور ریاست مدینہ کے نام پر تباہی مچائی ہے۔