وزیراعلیٰ کا ارکان اسمبلی سے ملاقات

وزیراعلیٰ کا روزانہ 3 گھنٹے ارکان اسمبلی سے ملاقات کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ارکان صوبائی اسمبلی سے روزانہ 2سے 5بجے تک ملاقات کا وقت متعین کردیا تمام ارکان اسمبلی ان اوقات کار میں روزانہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرسکیں گے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں بیشتر ارکان نے شرکت کی جبکہ غیر حاضر ارکان نے معذرت کرلی تھی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے 45ارکان کی حمایت کے دعویٰ کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا جبکہ وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار بھی کردیا گیا اجلاس میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے ارکان اسمبلی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرنے اور انکے مطالبات جاننے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر تین گھنٹے مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ارکان اسمبلی روزانہ 2سے 5بجے تک وزیر اعلیٰ ہائوس میں وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کرسکیں گے اجلاس میں 27مارچ کے جلسے کے حوالے سے بھی ارکان اسمبلی کو متحرک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وسطی اضلاع پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ سے سب سے زیادہ امیدیں وابستہ ہیں ارکان اسمبلی کم سے کم 2ہزار ورکرز جلسے کیلئے ضرور نکالیں جبکہ پشاور سے 20 ہزار افراد کا قافلہ اسلام آباد جلسہ میں شرکت کریگا۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن