ایل آر ایچ فائرنگ ناظم قتل

ایل آر ایچ کے سامنے فائرنگ،اپردیر کوہستان کا ناظم قتل،ایک شخص زخمی

پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے قریب موٹرسائیکل سوارملزموں نے فائرنگ کرکے اپردیرکوہستان کے ناظم کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے دوسرا شخص زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کردی جبکہ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ خان رازق پولیس کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے قریب ملزموں نے فائرنگ کرکے اپردیرکوہستان کے ناظم ملک خان زیب ولد عبدالمالک ساکن دیر کوقتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر بہادر ولد فضل زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم موٹرسائیکل پر آئے تھے جبکہ شیرین اور شاہد نامی افراد پر قتل کی دعویداری کی گئی ہے جن کیساتھ ان کی دیر میں دشمنی چلی آرہی ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے جبکہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شرو ع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی