بلدیات کا افسر قیمتی گاڑی

محکمہ بلدیات کا افسر قیمتی گاڑی اور لیپ ٹاپ لے گیا

حکمہ بلدیات سے5ماہ قبل ٹرانسفر ہونیوالے پلاننگ آفیسر نے اب تک محکمہ کو سرکاری گاڑی اور لیپ ٹاپ واپس نہیں کیا جس کے بعد محکمہ نے متعلقہ محکمہ سے رابطہ کرلیا۔ محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کی جانب سے محکمہ ماحولیات کو ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 8نومبر 2021کو محکمہ بلدیات میں تعینات سینئر پلاننگ آفیسر کا تبادلہ محکمہ ماحولیات کردیا گیا تاہم انہوں نے اپنا چارج یکم فروری 2022کو چھوڑا اور اپنے ساتھ جاتے ہوئے ایک ہزار سی سی کی گاڑی کلٹس اور ایک لیپ ٹاپ بھی لے گئے ہیں۔ تبادلے کے اعلامیہ کے 5ماہ بعد بھی مذکورہ آفیسر نے گاڑی اور لیپ ٹاپ واپس نہیں کیا جو ان کی جگہ تعینات ہونے والے آفیسر کو فراہم کرنا ہے محکمہ بلدیات کو لیپ ٹاپ اور گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا محکمہ بلدیات کو گاڑی اور لیپ ٹاپ واپس کیا جائے تاکہ نئے آفیسر کو فراہم کرتے ہوئے دفتری امور بہتر انداز میں انجام دئیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف