پشاور میں گیس پریشر مسئلہ

رمضان سے قبل پشاور میں گیس پریشر کا مسئلہ گھمبیر ہوگیا

موسم گرم ہوتے ہی سوئی گیس کے استعمال میں کمی آنے باوجود سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں آئی جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گھریلوخواتین کو بھی روزمرہ کے معاملات نمٹانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش او ر پریشر کامسئلہ گھمبیر ہوگیا ہے جبکہ شہری خصوصاً خواتین پریشان ہیں کہ ماہ رمضان میں سحری اور افطاری کی تیاری کے دوران کیا ہو گا ، سی این جی سٹیشنز کھلنے کے ساتھ ہی شہر میں پھرسے گیس بحران شدت اختیار کر چکا ہے سوئی ناردرن گیس کے حکام نے رمضان المبارک میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ کے امکانات ظاہر کردیئے ہیں ، یوسف آباد نمبر 1، فقیر آباد ، نوتھیہ ، سمیت اندرون شہر میں گیس کی بندش اور کہیں پریشر کا انتہائی کم ہونے کا مسئلہ حل نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جبکہ ماہ رمضان المبارک کے دوران مسئلہ مزید گھمبیر ہونے کے امکانات ہیں ، موسم گرم ہونے کے باوجود بھی گیس کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی سٹیشنز کو گیس بند کرے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے ۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمشنر سندھ سمیت تین افسران نااہلی اور بدنظمی پر معطل