جوبائیڈن ایران کی قدس فورس کو دہشتگرد تنظیم سمجھتے ہیں:امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ جوبائیڈن ایران کی قدس فورس کو دہشتگرد تنظیم سمجھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی صدر جوبائیڈن ایران کی قدس فورس کو ایک دہشتگرد تنظیم سمجھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوج کے جنرل مارک ملی نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ایران کی پاسداران انقلاب کو امریکا کی دہشتگردوں کی بلیک لسٹ سے نکالنے کی حمایت نہیں کرتے کیونکہ ان کے نزدیک قدس فورس ایک دہشتگرد گروپ ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب سے چوری شدہ بجلی کا سامان نوشہرہ سے برآمد

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے اس حوالے سے جنرل ملی کا نکتہ نظر بھی بتایا کہ ان کے نزدیک بھی پاسداران انقلاب ایک دہشتگرد گروپ ہے، اس سے زیادہ ہم اس پر بات نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نئے نیو کلیئر معاہدے کی روشنی میں پاسداران انقلاب کو امریکا کے دہشتگرد گروپ کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔