گورنر پنجاب برطرف

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ برطرف ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔ کابینہ ڈویژن نے ان کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کو وزیراعظم کی ایڈوائس کے مطابق فوری عہدے سے ہٹایا جاتا ہے،نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 101 اور 48(1) کے تحت جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں رولز آف بزنس کے شیڈول وی بی کے سیریل نمبر 2 ڈی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو ہٹائے جانے کی سمری کے دن پورے ہونے کے بعد آئین اور ضابطے کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو بطور گورنر پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کیاگیا ہے۔ نئے گورنر کی تعیناتی تک آئین کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی قائم مقام گورنر ہوں گے۔نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد عمر سرفراز چیمہ سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ گورنر ہائوس کے باہر سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے مزید نفری تعینات کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو گورنر ہائوس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔آئینی ماہرین کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کی دوسری ایڈوائس مسترد نہیں کرسکتے ۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور