وفاق اورپختونخوا حکومت میں تصادم کی صورتحال، مالی مشکلات کا اندیشہ

وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان تصادم کی صورتحال سے صوبے کیلئے مالی مشکلات پیدا ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے وفاق سے ملنے والے فنڈز میں سست روی کے باعث صوبے کے جاری اخراجات بھی متاثر ہو رہے ہیں جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید خرابی آنے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ مشکل قبائلی اضلاع کے فنڈز کے حوالے سے پیش آرہی ہے وفاق کی جانب سے فنڈز روکے جانے کی وجہ سے اس مد میں کام مکمل طور پر رک گیا ہے تاہم اب صوبے کے بندوبستی اضلاع کے فنڈز کے حوالے سے بھی مشکلات درپیش ہیں ذرائع کے مطابق وفاق سے ملنے والے فنڈز میں سست روی آگئی ہے اور رواں ماہ وفاق سے فنڈز کی منتقلی نہیں ہوسکی ہے صوبہ اپنے وسائل اور اپنے رکھے گئے فنڈز سے انتہائی محتاط طریقے سے اخراجات کر رہا ہے جبکہ کئی اہم امور سے متعلق انتظامی محکموں کی فنڈز فراہمی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے محکمہ خزانہ کے پاس ماہ مئی کیلئے فنڈز موجود ہیں تاہم جون کے مہینے تک اگر وفاق کے ساتھ معاملات درست سمت میں نہ طے ہو سکے تو اس حوالے سے صوبے کو مزید مشکلات درپیش آسکتی ہیں ذرائع کے مطابق گرانٹ اور دیگر مدوں میں رکھی جانیوالی رقم صوبائی حکومت نے استعمال کرنے سے روک دی ہے اور مشکل حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے اس رقم کو استعمال میں لایا جائیگاواضح رہے کہ وفاق میں حکومت کی تبدیلی کے بعد صوبائی حکومت کو فنڈز کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا