خود کشی کرنے والے کا جنازہ پڑھنا

سوال: اگر کوئی خود کشی کرے تو اس کا جنازہ پڑھانا یا اس میں شریک ہونا کیسا ہے؟

جواب: خود کو قتل کرنا عظیم جرم ہے ، لیکن اس عمل سے انسان اسلام سے خارج نہیں ہوتا، لہٰذا اس کی تجہیز و تکفین کی جائے اور نماز جنازہ پڑھایا جائے اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے، اس کے جنازے میں شریک ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ (ہندیہ جلد 2ص 211کتاب الصلوٰۃ ، باب الشہید)