coaster accident

لوئرکوہستان میں کوسٹر کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: لوئرکوہستان قراقرم ہائی وے مٹہ بانڈہ مدارس میں کوسٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے۔
حادثے کا شکار کوسٹر گلگت سے راولپنڈی جاری رہی تھی۔ کوسٹر میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال داسو منتقل کردیا جبکہ 10 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا .

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم