خوش قسمتی سلمان

خوش قسمت ہوں کہ مسلمان پیدا ہوا

ویب ڈیسک : گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خوش قسمتی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مسلمان پیدا کیا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ان کی سب سے بڑی خوش نصیبی بطور مسلمان پیدا ہونا اور آقا جیۖ کا امتی ہونا ہے جن کو وہ درود شریف کے ذریعے سلام بھیجتے ہیں اور یہ فضل ہم مسلمانوں کے علاوہ کسی کو نصیب نہیں ہے۔ انہوں نے موت کے بارے میں اپنا نظریہ بتاتے ہوئے کہاکہ وہ موت سے ڈرتے تھے اور ان کا یہ ڈر اس وقت ختم ہوا جب انہوں نے اپنی دادی کو قبر میں اتارا اور بڑوں کو کہتے سنا کہ ہمیں خوشی کے ساتھ اپنوں کو رب العزت کے پاس رخصت کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا