سوات میں آ تشزدگی واقعات

سوات، مرغزار کے پہاڑوں پر آگ بجھائی نہ جا سکی

ویب ڈیسک: سوات کے علاقے مرغزار کے جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، پہاڑوں پر لگی آگ نے قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو جلا ڈالا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر ایک منظم سازش کے تحت آگ لگائی جارہی ہے حکومت اس کا سدباب کرے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے واقعات میں ملوث متعدد لوگوں کے خلاف مقدمات درج، گرفتاریاں بھی ہو چکی ہیں۔ ریسکیو اورمحکمہ جنگلات حکام کا کہنا ہے کہ مرغزار کے پہاڑوں اور دیگر علاقوں میں آگ بجھانے کا آپریشن جاری ہے، بعض علاقوں میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں گزشتہ تین ہفتوں سے لگی آگ نے ہزاروں ایکڑ پر پھیلے جنگلات کو نقصان پہنچایا ہے دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران جنگل میں لگنے والی آگ سے 5 افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور