شہریوں کی احتجاج کی دھمکی

پشاور، روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہریوں کی احتجاج کی دھمکی

ویب ڈیسک: پشاور کے شہریوں نے انتظامیہ کو نانبائیوں کے مطالبات تسلیم ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نانبائیوں سے بلیک میل ہو کر روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کرے اگر روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرینگے۔ شہریوں کا کہنا ہے نانبائی شوق سے ہڑتال کریں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، انتظامیہ نانبائیوں کے خلاف کارروائی کرے،شہریوں نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے صورتحال کانوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک