انگلینڈ نے ون ڈے تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا،نیدرلینڈز کو 232 رنز سے دھول چٹا دی

نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے میزبان نیدرلینڈز کو 232رنز کے بڑے فرق سے شکست دیدی، نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے پچاس اوورز میں ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا، انگلش ٹیم نے صرف چار وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے تین سنچریاں سکور ہوئیں، فل سالٹ نے صرف 93 گیندوں پر 122رنز کی اننگز کھلی جس میں 14 چوکے اور تین چھکے شامل تھے، ڈیون ملان نے 109 گیندوں پر 125 رنز بنائے جس میں نو چوکے اور تین چھکے شامل تھے جبکہ جوز بٹلر نے صرف 70 گیندوں پر 162 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور 14 چھکے شامل تھے، لیام لیونگسٹون نے صرف 22 گیندوں پر چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، نیدرلینڈز کی جانب سے پیٹر سیلر نے دو جبکہ لاگن وین بیک اور شین سناٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل، انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 499 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈزکی ٹیم 49.4 اوورز میں 266 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 232 کے بڑے فرق سے ہار گئی، نیدرلینڈز کی جانب سے سکاٹ ایڈورڈز 72رنز ناقابل شکست اور میکس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے تین، ڈیوڈ ویلی، رئیسی ٹاپلے، سام کورن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ملان ایک کھلاڑی کو آئوٹ کرسکے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ون ڈے کپ، ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کر دیا گیا