خاتون قتل

شبقدر میں غیرت کے نام پرخاتون غیر مرد سمیت قتل

شبقدر(نمائندہ مشرق)شبقدر میں غیرت کے نام پر مرد و عورت کو قتل کردیا گیا۔ قاتل کو پولیس نے پستول سمیت گرفتار کرلیا۔شبقدر کے نواحی علاقہ موضع باکرہ میں رات 12بجے سر زرلعل نے اپنی بہومسماة(س) زوجہ سبحان اللہ کو غیر مرد18سالہ وصیف اللہ ولد علی زادہ سکنہ منسوکا کے ساتھ دیکھ کر گولی مارکر قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کردیا۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف