اچار ی قیمہ

اچار ی قیمہ

اجزاء۔
چکن قیمہ 1 کلو
نمک 1 چائے کا چمچہ
کٹی لال مرچ 2 کھانے کے چمچے
لہسن ،ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
دہی 1 پاؤ
ٹماٹر 4 عدد پیسٹ بنا لیں
ہری مرچ (بڑی والی )8-6عدد یا حسب
اچار مصالحہ
کلونجی 1 چائے کا چمچہ
سونف 1 کھانے کا چمچہ
ثابت دھنیا 1 کھانے کا چمچہ
میتھی دانہ آدھ چائے کا چمچہ
رائی آدھ چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچہ
نمک چوتھائی چائے کا چمچہ
کھٹائی (پسی ہوئی) 1 کھانے کا چمچہ
آئل 2 کپ
ترکیب۔
آئل گرم کرلیں اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا فرائی کرلیں ساتھ ہی چکن قیمہ شامل کرلیں
اب قیمہ میں نمک، کٹی لال مرچ، لہسن، دہی، ٹماٹر ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں ساتھ ہی اچار مصالحہ جو بچ گیا وہ بھی شامل کرلیں۔ پانی خشک ہونے پر بھون لیں۔
اچار مصالحہ
کلونجی ،سونف، ثابت دھنیا ،میتھی دانہ، رائی، ہلدی پاؤڈر، نمک اور کھٹائی ملا کر توے پر بھون لیں اور کوٹ کر اچار مصالحہ تیار کر لیں۔
اب ہری مرچ کو لمبائی سے کاٹ لیں ۔ بیج نکال دیں ۔
اچار مصالحہ بھر دیں۔
جو مصالحہ بچ جائے قیمہ میں ڈال دیں ۔
اب قیمہ میں ہری مرچ، آدھا کپ پانی ڈال کر 8۔6منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
ہری مرچ گل جانے پر اچار قیمہ تیار ہے۔
اچار ی قیمہ گرم گرم پراٹھا کے ساتھ سرو کر یں۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور