مٹن نہاری

آئیے بناتے ہیں مزیدار مٹن نہاری

اجزاء
مٹن. 3 کلو
بکرے کے پائے 2 عدد
بکرے کا مغز 2 عدد
نلیاں 2 عدد
سبز الائچی 6 عدد
لونگ 4 عدد
پیاز 3 عدد
ادرک 1 ٹکڑا
گھی 2 کپ
ہلدی 1 چائے کا چمچ
کالا زیرہ سونف 1 چائے کا چمچ
نمک مرچ حسب ضرروت
سونٹھ آٹا حسب ضرروت
ترکیب
پیاز کے لچھے کاٹ لیں.آدھا گھی گرم کر کے اس میں پیاز بران کریں،گوشت پائے نلیاں بعمہ نمک مرچ اور ہلدی ڈال کر ہلکی آگ پر بھونیں.سونٹھ سونف کالا زیرہ سبز الائچی کے دانے اور لونگ باریک پیس لیں.
دو تین پیالی آٹا پانی میں گھول کر رکھ لیں.جب گوشت اچھی طرح بھن جائے آٹا ڈال کر چمچ سے مکس کریں.اب پسے ہوئے مصالحے ادرک اور مغز دیگچی میں ڈال کر چند منٹ سالن کو ہلاتے ہوئے پکائیں.پھر پانی ڈال دیں.جب ایک جوش آ جائے تو دیگچی کا منہ آٹے سے بند کر دیں آنچ ہلکی رکھیں اور 6 گھنٹے تک پکنے دیں.نہاری تیار ہونے پر گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم