چارسدہ صحافی قتل

چارسدہ میں صحافی افتحار قتل کیس کا ڈراپ سین، قاتل شاگرد نکلا

ویب ڈیسک: چارسدہ میں صحافی افتخار احمد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار لیا گیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صحافی افتحار کے مڈیسن شاپ میں ملازم تھا اور معمولی زبانی تکرار پر افتخار احمد کو گولی مار کر قتل کیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے کہنا ہے کہ واردات سے پہلے ملزم نے بیسمنٹ کے سی سی ٹی وی کیمرے بند کیے تھے۔ ملزم نے واردات میں سلینسر والی پستول استعمال کی جو برآمد کر لی ہے۔
واضح رہے ملزم سیف اللہ نے 2 جولائی کو چارسدہ صحافی افتحار احمد کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ