سری لنکا 378 پر آئوٹ، پاکستان کے عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹ گئے

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کے پہلی اننگز کے سکور 378 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں پندرہ رنز بنائے تھے اور اس کی ایک وکٹ پویلین لوٹ گئی تھی، قبل ازیں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 80 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ اوشادا فرنینڈو نے پچاس، دیموتھ کرونارتنے نے چالیس، انجیلو میتھوز نے 42، نیروشان ڈیکوالا نے 51، رمیش مینڈس نے 35 اور دننجیا ڈی سلوا نے 33 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر نسیم شاہ رہے جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز نے دو جبکہ نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، پاکستان کی کھانے کے وقفے سے قبل گرنے والی واحد وکٹ پہلی اننگز کے ہیرو عبداللہ شفیق کی تھی جو بغیر کوئی سکور بنائے بولڈ ہو گئے، وکٹ پر امام الحق چار اور بابر اعظم سات رنز کے ساتھ موجود ہیں۔فرنینڈو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ون ڈے کپ، ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کر دیا گیا