موسم گرما کی چھٹیاں ختم

موسم گرما کی چھٹیاں ختم، سکول کھل گئے، پڑھائی شروع

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم گرم کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری و نجی سکول کھل گئے۔ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ بھی گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سکول دوبارہ کھل گئے۔ بیشتر سکولوں میں آج سے تدریسی عمل شروع کر دیاگیا۔ ملک کے بیستر علاقوں میں جاری مون سون بارش باعث تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سےکم ہے۔ وفاق کےتعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں دی گئیں تھیں۔ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں تعلیمی ادارے 15 اگست کو کھلیں گے جبکہ پہاڑی علاقوں میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا