میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد

میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد، نشست خالی قرار

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق محمد میاں سومرو کے نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی شاہدہ رحمانی نے پیش کی جبکہ وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کی۔
تحریک کے مطابق محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیر اجازت غیر حاضر رہے، یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دیتا ہے۔
ایوان نے محمد میان سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ محمد میاں سومرو نے ایوان سے رخصت کی درخواست بروقت نہیں دی، انہیں 40 روز کے اندر درخواست دینی چاہیے تھی۔ اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی غیر حاضری کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے محمدمیاں سومرو کی نشست کو خالی قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ محمد میاں سومرو این اے 196 جیکب آباد سے منتخب ہوئے تھے.

مزید پڑھیں:  یوم دفاع و شہداء:خیبر پختونخوا کی نامور شخصیات کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری