برطانیہ شدید گرمی کی زد میں، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ

ویب ڈیسک: برطانیہ میں شدید گرمی اور آتشزدگی کے مسلسل رونما ہونے واقعات کے پیش نظر حکومت نے بعض علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
برطانوی ادارہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کے باعث آتشزدگی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ آتشزدگی سے مکانات، سبزہ زار فصلیں اور درخت جھل گئے۔
برطانوی حکام کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دس دنوں میں 200 سے زائد آتش زدگی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں، جبکہ گرمی کا پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع پاکستان و شہداء ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا