کھٹارہ بسیں

کھٹارہ بسیں، ناکافی سہولیات پر ڈائیو اڈہ سیل کر دیا گیا

ویب ڈیسک : عوامی شکایت پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائیو اڈہ سیل کر دیا، کمشنر پشاور ریاض خان محسود کے مطابق ڈائیو ایکسپریس سروس پشاور کو واش رومز کی ناقص صفائی، انتظار گاہ میں ناقص انتظامات، خراب ایئر کنڈیشنز، خراب واٹر ڈسپنسر، unhygienic tuck shop اور کٹھارہ / ناکارہ بسوں کو تبدیل نہ کرنے پر سیل کیا گیا.
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور اکبر افتخار نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبید ڈوگر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈا ئیوو ایکسپریس پشاور کو سیل کردیا، ڈائیوو ایکسپریس سروس پشاور کی انتظامیہ نے کمشنر پشاور ڈویژن کیساتھ 15اگست2022 ء تک کھٹارا/ ناکارہ بسوں کی جگہ نئی بسیں لانے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کرنے میں وہ ناکام رہی اس کے علاوہ دیگر شکایات بھی کمشنر پشاور کو موصول ہوئی تھیں جس پر اڈہ سیل کیاگیا.
کمشنر پشاور نے تنبیہ کی کہ مسافروں کو سہولیات فراہم نہ کرنے والے سرکاری اور نجی مسافر اڈوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے اور ناکافی سہولیات کی فراہمی کی صورت میں سخت تادیبی کاروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کےخلاف وکلاء تحریک کا آج سے آغاز