سیلاب متاثرین، یو اے ای سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ یہ پہلی پرواز ہے جو امداد لے کر راولپنڈی پہنچی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یو اے ای کی طرف سے امداد ی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان آئیں گے۔
متحدہ عرب امارات سے پہنچنے والی امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
ترکی طیارہ بھی امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا ہے۔ ترکی کے قونصل جنرل نے کراچی کے ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کی۔ امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ترکی سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور