اسلام آبادہائیکورٹ، پی ٹی آئی کی 2 اہم درخواستیں مسترد

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبران قومی اسمبلی کے مرحلہ وار استعفوں اور قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں انتخابات کے خلاف درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل فیصل چودھری نے دلائل پیش کیے۔ وکیل فیص چودھری پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی نے استعفے دئیے لیکن صرف 11 منظور کئے گئے ہیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کی لارجر بینچ کی تشکیل کی استدعا مسترد کر دی اور پی ٹی آئی کی 9 حلقوں میں الیکشن روکنے کی درخواست بھی خارج کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے اور نہ ہی سپیکر قومی اسمبلی کو استعفے منظور یا نامنظور کرنے سے متعلق کوئی حکم دے سکتی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک اسمبلی اراکین کے استعفے قبول نہ ہو جائیں کیا ان کی ڈیوٹی نہیں کہ لوگوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کریں؟ استعفیٰ دینے والا ہر رکن انفرادی طور پر سپیکر کے سامنے پیش ہو کر استعفے کی تصدیق کرے، عدالت سپیکر قومی اسمبلی کواحکامات جاری نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں:  کارساز حادثے کے فریقین میں معاملات طے ،حلف نامے تیار