میاں بیوی قتل

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں میاں بیوی قتل

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے علاقے ڈھوک کشمیریاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نثار اور اسکی بیوی کو رات گے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔ مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا جنہوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ مقتول لڑکی کراچی میں مقیم تھی جہاں سے مقتول نثار کے ساتھ پسند کی شادی کرکے اسلام آباد آئی تھی۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی