پٹرولیم مصںوعات

پٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، اوگرا کا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق میڈیا پر زیر گردش خبریں بے بنیاد قرار دے دی۔
ترجمان اوگران نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ غلط معلومات پھیلانے سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔ اوگرا ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 ستمبر 2022 کی رات کو کیا جائے گا۔
میڈیا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں کہ پیٹرول کی قیمت 9.62 روپے کم ہوکر 235.98 روپے سے 226 روپے ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3.04 روپے اضافے کے بعد 247.26 سے بڑھ کر 250.30 روپے ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اور جنرل فیض کیخلاف کیسز میں ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ